سپورٹس ڈیسک: دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی روس کے ڈینل میدوےدیو نے دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی آسٹریا کے ڈومینک تھیئم کو ہراکر سال کے آخری ٹینس مقابلے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
میدوے دیو نے2 گھنٹے 43 منٹ تک چلے اس خطابی مقابلے میں تھیئم کو 4-6, 7-6(2), 6-4 سے ہراکر پہلی بار اے ٹی پی نیٹو فائنلس کا خطاب اپنے نام کیا۔میدوے دیو تھیئم کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں پچھڑ گئے تھے لیکن انہوں نے شاندار طریقے سے واپسی کی اور اگلے 2 سیٹ اپنے نام کر کے جیت حاصل کی۔ میدوے دیو نے سیمی فائنل میں دنیا کےنمبر 2کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈانل اور یو ایس اوپن چیمپین تھیئم نے دنیا کےنمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
میدوے دیو نے تھیئم کو صرف پچھلے سال مانٹریل میں ہرایا تھا۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ اس سال کے یو ایس اوپن میں ہوا تھا جس میں تھیئم نے جیت حاصل کی تھی لیکن میدوے دیو نے اس خطابی مقابلے کو جیت کر پچھلی ہار کا بدلا پورا کرلیا۔