Latest News

وزارت خارجہ کا پاکستان کو جواب : کلبھوشن جادھو کو لے کر عالمی عدالت کا فیصلہ ماننا ہوگا

وزارت خارجہ کا پاکستان کو جواب : کلبھوشن جادھو کو لے کر عالمی عدالت کا فیصلہ ماننا ہوگا

نیشنل ڈیسک : پاکستان نے جیل میں بند  ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو  کو دوسری بار قونصلر رسائی دینے سے انکار کردیا ہے ۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا ۔ انہوں نے سخت  لہجے میں کہا کہ ہم جادھو  کے رابطے میں رہیں گے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن جادھو کو دوسری بار قونصلر رسائی نہیں ملے گی ۔ کچھ دنوں پہلے ہی کلبھوشن جادھو کو آئی سی جے کے احکامات کے بعد پہلی بار قونصلر رسائی ملی تھی ۔ 

PunjabKesari
سال 2016 میں حراست میں لئے جانے کے بعد جادھو تک ہندوستان کی یہ پہلی سفارتی رسائی تھی ۔ جادھو  دہشت گردی ، جاسوسی اور گڑبڑی کرنے کے الزام میں 2016 سے پاکستان کی حراست میں ہیں اور 2017 میں انہیں ایک فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top