Latest News

ہندوستان روہنگیا مسئلہ پر بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان مذاکرات کا حامی:ہندوستان

ہندوستان روہنگیا مسئلہ پر بنگلہ دیش اور میانمار کے درمیان مذاکرات کا حامی:ہندوستان

نیویارک: ہندوستان نے کہا ہے کہ روہنگیا مسئلہ میانمار اور بنگلہ دیش سے منسلک ہے اور ہم نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو یہاں صحافیوں کو بتایاہم نے کچھ گھروں کی تعمیر کے لئے میانمارکو مدد دی ہے۔ ساتھ ہی ہم نے بنگلہ دیش میں رہ رہے مہاجرین کے لئے بھی مدد کی ہے۔ ہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعہ کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کر سکتے ہیں۔
مسٹر کمار نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے سلسلہ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہے، لیکن ابھی تک کچھ بھی اشتراک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہایہ سبھی نازک ایشوز ہیں لیکن ہم پر امید ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کی جمعرات کو ایرانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ ہوگی۔ انہوں نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات کے معاملہ پر کہا کہ وزیر اعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہندوستان میں اکتوبر میں ہونے والے غیر رسمی سربراہی اجلاس پر سب کا دھیان ہے اور اس پر ہی بات چیت کی گئی۔
قابل غور ہے کہ میانمار میں فوج اور پولیس کی ظلم و زیادتی کے سبب سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ ہندوستان نے میانمار کے متاثرہ علاقوں میں روہنگیا پناہ گزینوں کی بازآباد کاری کے واسطے گھروں کی تعمیر کے لئے مالی ا مداد دی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں رہ رہے روہنگیا مسلمانوں کی بھی مالی مدد دی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top