Latest News

اناؤ ریپ متاثرہ کی موت پر مایاوتی نے جتایا دکھ، کہا- لوگوںمیں قانون کا خوف پیدا کرے حکومت

اناؤ ریپ متاثرہ کی موت پر مایاوتی نے جتایا دکھ، کہا- لوگوںمیں قانون کا خوف پیدا کرے حکومت

لکھنؤ :اناؤ ریپ متاثرہ آخر کار زندگی کی جنگ ہار گئی اور جمعہ کی رات صفدر جنگ ہسپتال میں اس  نے آخری سانس لی۔بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ٹویٹ کر اناؤ ریپ متاثرہ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ، جس اناؤ ریپ متاثرہ کو جلا  کرمارنے کی کوشش کی گئی اس کی کل رات دہلی میں ہوئی دردناک موت انتہائی تکلیف دہ ہے ۔اس دکھ کی گھڑی میں بی ایس پی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے، یوپی حکومت متاثرہ خاندان کو مناسب انصاف دلانے کیلئے جلد ہی خاص پہل کرے، یہی انصاف کا تقاضہ اور عوام کا مطالبہ ہے۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1203144859374145537
انہوں نے کہا کہ اس ساتھ ہی  اس قسم کے تکلیف دہ واقعات کو یوپی سمیت پورے ملک بھر میں روکنے کیلئے ریاستی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ لوگوں میں قانون کا خوف پیدا کرے اور مرکز بھی ایسے واقعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے قصورواروں کو مقررہ وقت کے اندر ہی پھانسی کی سخت سزا دلانے کا قانون ضرور بنائیں۔

https://twitter.com/Mayawati/status/1203144861836181505
بتا دیں کہ متاثرہ نے ایس ڈی ایم دیاشنکر پاٹھک کے سامنے دئیے  گئے بیان میں بتایا تھا کہ وہ معاملے کی پیروی کے لئے رائے بریلی  جا رہی تھی۔ جب وہ گورا موڑ کے پاس پہنچی تھی تبھی پہلے سے موجود گاؤں کے ہری شنکر ترویدی، رام کشور ترویدی، امیش واجپئی اور عصمت دری کے ملزم شوم ترویدی، شبھم ترویدی نے اس پر حملہ کر دیا اور پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ شوم اور شبھم نے دسمبر 2018 میں اغوا کر اس کی عصمت دری کی تھی۔اگرچہ اس سلسلے میں ایف آئی آر مارچ میں  درج کی گئی تھی ۔



Comments


Scroll to Top