Latest News

سی اے اے تشدد پر بولیں مایا وتی : بے قصوروں کو جیل بھیجنا شرمناک، انہیں رہا کر کے معافی مانگے حکومت

سی اے اے تشدد پر بولیں مایا وتی : بے قصوروں کو جیل بھیجنا شرمناک، انہیں رہا کر کے معافی مانگے حکومت

لکھنؤ: شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو لے کر یوپی میں سیاست تیز ہے ۔ اسی سمت میں بسپا سپریمو مایاوتی نے سی اے اے کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے افراد کو لے کر یوگی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ مایا وتی نے ٹویٹ کر کہا کہ یوپی میں سی اے اے  اور این آر سی کی مخالفت  میں کئے گئے مظاہروں میں بغیر جانچ پڑتال کے ہی لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ '

PunjabKesari
انوہں نے کہا کہ خاص کر بجنور  سبھل، مظفر نگر ، میرٹھ ، فیروز آباد اور دیگر اضلاع میں جن بے قصوروں کو جیل بھیجنا شرمناک اور قابل مذمت  ہے ۔  مایاوتی نے کہا کہ یوپی حکومت بے قصور لوگوں کوفوراً رہا کرنا چاہئے اور اپنی غلطی کے لئے معافی بھی مانگنی چاہئے ۔ ساتھ ہی ، جن بے قصوروں کی موت ہوگئی ہے ۔ صوبائی حکومت کو ان پریواروں کی اقتصادی مدد بھی ضرور کرنی چاہئے ۔ 
مایاوتی نے مزید کہا کہ اس پورے معاملے کی جانچ ہونا بیحد ضروری ہے ۔ تشدد معاملے کی جانچ کی  مانگ کیلئے بسپا کی جانب سے 6 جنوری کو گورنر کو تحریری شکایت نامہ دیا جائے گا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top