Latest News

سپریم کورٹ رام مندر پر ہماری نظرثانی عرضی سو فیصد خارج کر دے گا، پھر بھی دائر کریں گے : مولانا ارشد

سپریم کورٹ رام مندر پر ہماری نظرثانی عرضی سو فیصد خارج کر دے گا، پھر بھی دائر کریں گے : مولانا ارشد

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں مسلم فریق سپریم کورٹ میں جائزہ پٹیشن ( نظر ثانی درخواست) داخل کرے گا۔مسلم پرسنل لاء بورڈکی میٹنگ کے بعد مولانا ارشد مدنی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی نظر ثانی درخواست  100 فیصد خارج ہو جائے گی لیکن پھر بھی وہ اسے دائر کریں گے۔مدنی نے کہا کہ نظر ثانی عرضی  دائر کرنا ان کا حق ہے اور وہ ایسا کریں گے،  یہ ان کی جنگ ہے۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/1195998371653156864?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1195998371653156864&ref_url=https%3A%2F%2Fhindi.opindia.com%2Fnational%2Fmaulana-arshad-madani-review-petition-ram-mandir-ayodhya-babri-masjid-supreme-court%2F
 اس سے پہلے جمعیت علمائے ہند کی قومی ورکنگ کمیٹی کے صدر مولانا ارشد مدنی  نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ مسجد کی تعمیر کسی مندر کو توڑ کر نہیں کی گئی تھی ۔ اس سے پہلے جمعیت نے ایک پینل بنایا تھا۔کہا گیا تھا کہ یہ پینل وکلا ء اور ماہرین تعلیم سے بات کر کے حقائق اور شواہد کی بنیاد پر یہ نتیجہ نکالے کہ نظر ثانی عرضی داخل کرنی  چاہئے یا نہیں۔ابھی جمعیت نے صاف کر دیا ہے کہ نظر ثانی پٹیشن داخل کی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top