Latest News

دہلی انتخابی نتائج پر منوج تیواری کا رد عمل- انتظار کرئیے ، ابھی کافی وقت ہے

دہلی انتخابی نتائج پر منوج تیواری کا رد عمل- انتظار کرئیے ، ابھی کافی وقت ہے

نئی دہلی:بھارتیہ جنتاپارٹی کے دہلی ریاستی صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتیجوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی آخری نتیجوں کاانتظار کرئے کیونکہ ابھی بھی کافی وقت بچا ہے۔
مسٹر تیواری نے نامہ نگاروں سے کہا،رجحان دکھاتے ہیں کہ ابھی بھی عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کافی فرق ہے اور ہمیں ابھی بھی امید ہے ،نتیجہ جو بھی ہو،دہلی کا بی جے پی انچارج ہونے کے ناطے میں اس کا ذمہ دار ہوں۔
واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ووٹنگ کے بعد مختلف چینلوں پر دئے گئے ایگزٹ پول میں کہاگیاتھا کہ برسراقتدار پارٹی دہلی میں حکومت بنائیگی اور کافی اکثریت حاصل کریگی۔اسی دن مسٹر تیواری نے ان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابی ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے اور کیسریا پارٹی 48سیٹیں جیت کر دہلی میں اپنی حکومت بنائیگی۔
انہوں نے ایک ٹویٹ کرکے کہاتھا،یہ سبھی ایگزٹ پول ناکام ہوں گے اور میرے اس ٹویٹ کو سنبھال کر رکھیئے گا،بی جے پی 48سیٹیں جیت کر دارالحکومت میں اپنی حکومت بنائیگی اور اب ای وی ایم کو قصوروار ٹھہرانے کا کوئی بہانا نہ ڈھونڈیں۔
 



Comments


Scroll to Top