National News

نربھیا کے گنہگاروں کو بچانے کی کوشش کر رہی  ''آپ '' حکومت:منوج تیواری

نربھیا کے گنہگاروں کو بچانے کی کوشش کر رہی  ''آپ '' حکومت:منوج تیواری

نئی دہلی : نربھیا اجتماعی عصمت دری  معاملے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صوبائی صدر منوج تیواری نے کیجریوال حکومت پر نشانہ لگایا۔منوج تیواری نے کہا کہ دو سالوں تک گنہگاروں کو سزا کے بارے میں بتانا تھا، پھر دہلی سرکار نے کیوں نہیں بتایا۔ یہ معاملہ جیل محکمہ کا  ہے اور جیل محکمہ دہلی حکومت کے پاس ہے.۔عام آدمی پارٹی کی حکومت ایسا کرتی ہے، اوپر سے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس دہلی پولیس ہوتی تو سزا دلا دیتے۔

PunjabKesari
 منوج تیواری نے کہا کہ  اب تو واضح ہو چکا ہے جو کام کیجریوال حکومت کا تھا، انہوں نے نہیں کیا۔ کیجریوال حکومت نے جان بوجھ کر گنہگاروں کو بچانے کی کوشش کی۔یہ سوال سیاست کا نہیں، بلکہ اس سے بڑھ کر یہ  ہے کہ آپ بلاتکاری کو بھی بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
وہیں نربھیا کے قصورواروں کی پھانسی میں بار بار ہو رہی تاخیر پر نربھیا کی ماں نے ہفتہ کو عام  آدمی پارٹی ( آپ)اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتہائی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے 'آپ 'اور بی جے پی کا نام لئے بغیر نربھیا کی ماں نے روتے ہوئے  کہا کہ جب 2012 میں ان کی بیٹی کے  ساتھ درندوں نمے یہ وحشیانہ  حرکت کی تھی  اس وقت ان دونوں جماعتوں کے لوگوں نے سر پر کالی پٹی باندھی اور ہاتھ میں ترنگا لے کر مظاہرہ کیا تھا۔

PunjabKesari
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور آپ لیڈر منیش سسودیا نے کہا تھا کہ دہلی پولیس حکومت کو دو دن کے لئے دے دی جائے، نربھیا کے قصورواروں کو ہم پھانسی چڑھوا دیں گے۔اس سے پہلے مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے کہا تھا کہ نربھیا کے قصورواروں کو پھانسی میں تاخیر کے پیچھے  'آپ' حکومت کی لاپرواہی ہے۔دونوں جماعتوں کی طرف سے پھانسی میں ہونے والی تاخیر کو لے کر یہی بیان دئیے جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top