Latest News

منوہر پاریکر نے کہا اوداع، امیتابھ ، اکشے ، سمیت کئی ستاروں نے کیا دکھ کا اظہار

منوہر پاریکر نے کہا اوداع، امیتابھ ، اکشے ، سمیت کئی ستاروں نے کیا دکھ کا اظہار

ممبئی : گووا کے وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر منوہر پاریکر کا اتوار دیر شام انتقال ہوگیا ۔ 63 سالہ وزیر اعظم پچھلے قریب ایک سال سے کینسر سے جوجھ رہے تھے ۔ اس دوران ان کا علاج ممبئی کے لیلیٰ وتی ہسپتال میں بھی چلا ۔ منوہر کے جانے سے پورا ملک سوگ منا رہا ہے ۔ ان کے جانے کے غم میں بالی وڈ سٹارس نے بھی اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ 
امیتابھ بچن نے کہا کہ،' گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نہیں رہے ، اندر سے ایک بہترین ، سادہ اور سر فراز شخص ، کچھ پل ان کے ساتھ گزاراے تھے ۔  بیحد قابل قدر اور بہادری کے ساتھ اپنی بیماری سے لڑے ۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتاہوں ۔
اکشے کمار نے لکھتے ہیں ،' منوہر پاریکر جی کے انتقال کی خبر سن کر بیحد دکھی ہوں ۔ میں خود کو قسمت والا سمجھتا ہوں کہ میں نے ان سے ملاقات کی اور ان جیسے بہترین انسان کو جانا ۔ ان کے پریوار کے تئیں میں دل سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔ 
اداکارہ سورا بھاسکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اس دکھ کی کے پل میں وزیر اعلیٰ منوہر پاکر کے پریوار کو طاقت ملے ، ایسی دعا کی ہے ۔  
 



Comments


Scroll to Top