National News

دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے کھٹر، کل لیں گے عہدے کا  حلف

دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے کھٹر، کل لیں گے عہدے کا  حلف

 وزیراعلی منوہر لال کھٹر دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہیں آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی قانون ساز پارٹی کا متفقہ طور پر لیڈر منتخب کر لیا گیا۔ پارٹی کے 40 نو منتخب اراکین اسمبلی کی یہاں یونین گیسٹ ہاؤس میں تقریباً 11.30 بجے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ارون سنگھ بطور مرکزی مشاہد اور ریاستی معاملات کے انچارج انل جین بھی موجود تھے۔ بی جے پی اور جے جے پی میں طے ہوئے فارمولے کے مطابق سی ایم بی جے پی، ڈپٹی سی ایم جے جے پی سے ہوگا۔


 تقریباً دس منٹ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں پارٹی اراکین کے لیڈر کے عہدہ کے لئے کھٹر کے نام کی تجویز پیش کی گئی جس پر سب نے متفقہ طور پر رضامندی کا اظہار کیا۔میٹنگ کے بعد کھٹر ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں اگلی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کریں گے۔

PunjabKesari

ذرائع کے مطابق، کھٹر کل یعنی اتوار کو دوپہر دو بجے چندی گڑھ واقع راج بھون میں وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ ذرائع نے ساتھ ہی بتایا کہ ریاست میں دو نائب وزیر اعلیٰ ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے واضح کیا کہ ریاست میں ایک ہی نائب وزیر اعلیٰ ہو گا۔
اس سے پہلے بی جے پی صدر امت شاہ بھی یہ واضح کر چکے ہیں۔ نائب وزیر اعلی کا عہدہ پارٹی کی حلیف دشینت چوٹالہ کی جننائک جنتا پارٹی( جے جے پی )کو دیا جا رہا ہے۔ اس بیچ جے جے پی سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نینا چوٹالہ کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ نینا دشینت کی ماں اور ابھے چوٹالہ کی اہلیہ ہیں۔


بتادیں کہ بی جے پی کو اس اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹیں ملی تھیں اور اس طرح وہ اکثریت کے اعداد و شمار سے چھ سیٹ پیچھے رہ گئی ہے۔ ایسے میں ریاست میں مستحکم حکومت بنانے کے لئے اس نے جے جے پی کے ساتھ آزاد اسمبلی ارکان کو بھی اپنے ساتھ لیا ہے۔ جے جے پی نے 10 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ سات آزاد ممبران اسمبلی ہیں۔



Comments


Scroll to Top