National News

کھٹر دوسری بار بنیں گے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ ،جے جے پی اتحاد سے بنے گی حکومت

کھٹر دوسری بار بنیں گے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ ،جے جے پی اتحاد سے بنے گی حکومت

چندی گڑھ: وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر دوسری بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ انہیں آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قانون ساز پارٹی کا متفقہ طور پر لیڈر منتخب کر لیا گیا۔پارٹی کے 40 نو منتخب اراکین اسمبلی کی یہاں یونین گیسٹ ہاس میں تقریباً 11.30 بجے میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور پارٹی کے قومی جنرل سیکرٹری ارون سنگھ بطور مرکزی مشاہد اور ریاستی معاملات کے انچارج انل جین بھی موجود تھے۔ تقریباً دس منٹ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں پارٹی اراکین کے لیڈر کے عہدہ کے لئے مسٹر کھٹر کے نام کی تجویز پیش کی گئی جسے سب نے متفقہ طور پر رضامندی کا اظہار کیا۔

PunjabKesari
 مسٹر کھٹر کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب ہوتے ہی انہیں مٹھائیاں کھلا کر اور مالا پہناکر مبارکباد دینے کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماں کا تانتا لگ گیا۔مسٹر کھٹر نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سال صاف ستھری حکومت کی ہے اور آگے وہ جے جے پی اور دیگر ممبران اسمبلی کو ساتھ لے کر صاف ستھری حکومت دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ انہوں نے انہیں پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب ہونے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماں اور ممبران اسمبلی کاشکریہ ادا کیا۔



Comments


Scroll to Top