Latest News

سی اے اے کے خلاف آج سڑکوں پر اتریں گے ممتا- اویسی، مسلم تنظیمیں رکھیں گی ایک دن کا روزہ

سی اے اے کے خلاف آج سڑکوں پر اتریں گے ممتا- اویسی، مسلم تنظیمیں رکھیں گی ایک دن کا روزہ

نیشنل ڈیسک:شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے) کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج جاری ہے۔جمعہ کو مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی سی اے اے کے خلاف دھرنا دے گی تو وہیں  اے آئی ایم آئی ایم  کے رہنما  اسد الدین اویسی کی جانب سے بڑا مارچ نکالا جائے گا۔اس کے علاوہ کچھ مسلم تنظیموں نے بھی آج سی اے اے کے خلاف روزہ رکھنے کا اعلان کیا ہے-

PunjabKesari
ممتا کا ہلہ بول
 مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ جمعہ کو سی اے اے کے خلاف نان  سٹاپ دھرنا ہوگا اور ٹی ایم سی کی جانب سے کولکتہ میں رہنما اس کے  مظاہرہ  کریںگے۔
PunjabKesari

 اے آئی ایم آئی ایم  کا  مظاہرہ 
اسد الدین اویسی آج حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک بڑا  جلسہ عام کریں گے۔اس سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم ہم ایک مارچ نکالیں گے ۔ان مظاہروں کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں  سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت اور حمایت میں  مظاہرے جاری رہیں گے ۔

PunjabKesari
ایک دن کا روزہ رکھیں گے مسلم
 آج جمعہ کی نماز کا دن ہے ،ایسے میں مسلم تنظیموں نے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آج ایک دن کا روزہ رکھیں گے۔روزہ علامتی طور پر مرکزی حکومت کی طرف  سے لائے گئے شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں ہو گا ۔آج ایک بار پھر مسلم مظاہرین سی اے اے کے خلاف پرانی دہلی، جامع مسجد کے باہر جمع ہوں گے۔ اس کے بعد شام کو آئین کے دیباچے پڑھنے کے ساتھ ہی روزہ  کھولا جائے گا اور مظاہرہ ختم ہوگا ۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top