Latest News

سی اے اے کو لیکر ممتا بنر جی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل،  صارفین اس طرح لے رہے مزے

سی اے اے کو لیکر ممتا بنر جی کا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل،  صارفین اس طرح لے رہے مزے

نیشنل ڈیسک: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصی چھائی ہوئی ہیں۔دراصل ممتا بنرجی کا سوشل میڈیا پر'کا-کا .. چھی -چھی ' والا ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین اس ویڈیو پر کافی مزے لے رہے ہیں۔'کا-کا ...  چھی - چھی 'کو لے کر ممتا پر بہت میمس بھی وائرل ہو رہے ہیں۔کوئی اسے اپوزیشن کا نیا ترانہ بتا رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کیا واقعی یہ ممتا بنرجی ہی ہیں۔ 
دراصل شہریت قانون پر ممتا بنرجی کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔اسی دوران انہوں نے 'کا-کا ... چھی - چھی ' بولنا شروع کر دیا۔ممتا کے پیچھے ان کارکنوں نے بھی 'کا- کا .. چھی چھی 'بولا۔ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ممتا مسلسل 'کا-کا... چھی - چھی بی جے پی چھی چھی ، این آر سی  چھی چھی 'کہہ رہی ہیں۔

https://twitter.com/sguru22/status/1208356275144118274?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1208356275144118274&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fmamta-didi-caa-chi-chi-went-viral-on-social-media-1101202
بتا دیں کہ' کا- کا' کا مطلب  سی اے اے ہے اور چھی کا مطلب بیکار۔سوشل میڈیا پر صارفین  نے اس کا جم کر مذاق اڑایا۔کسی نے لکھا کہ بی جے پی والوں نے ممتا کو کیا کیا کرنے پر مجبور کر دیا۔وہیں کسی نے لکھا کہ ایسے ہی بولتے-بولتے آپ بھی ملک سے باہر چلے جاؤ۔
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ذات مذہب کے نام پر لوگوں کو بانٹنے کی سیاست کرنے والی مرکزی حکومت اس قانون کی مخالفت کرنے والوں کو غدار قرار دے رہی ہے،لیکن بی جے پی والے کب سے  محب وطن ہو گئے۔ممتا نے کہا کہ بی جے پی کا قیام 1980 میں ہوا اور یہ 1971 سے شہریت کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔جمعہ کو شہر کے پارک سرکس علاقے میں منعقد سی اے اے  اور این آر سی  مخالف اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے مذکورہ باتیں کہیں۔



Comments


Scroll to Top