Latest News

ممتا بنر جی '' راکشسی'' ثقافت کی ہیں اور کوئی بھی شیطان ''رام'' سے پیار نہیں کرسکتا: سریندر سنگھ

ممتا بنر جی '' راکشسی'' ثقافت کی ہیں اور کوئی بھی شیطان ''رام'' سے پیار نہیں کرسکتا: سریندر سنگھ

بلیا: اترپردیش کے بلیا ضلع کے بیریا اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے اتوار کے روز مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو  ' راکشسی'   ثقافت والی قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  ان کے ڈی  این اے میں ' دوش '  ہے۔
بتادیں کہ کولکتہ میں ہفتہ کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میںجے شری رام کا نعرہ لگنے کے بعد  مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ناراض ہونے کے  واقعہ کے  حوالے سے   بی جے پی کے ایم ایل اے نے یہ بات کہی ہے ۔
آج اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا  کہ ممتا بنرجی کے ڈی این اے میں ایک 'دوش' ( خامی )ہے ، وہ راکشسی ( شیطانی )ثقافت کی ہیں۔انہوں نے کہا ، کوئی شیطان بھگوان رام سے پیار نہیں کرسکتا ، ممتا بنرجی بے ایمان اور شیطان ہیں اور ان کا بھگوان رام سے نفرت کرنا فطری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی مغربی بنگال میں ممتا کی پارٹی ( ترنمول کانگرس ) کے لوگ جس طرح سے تشدد اور قتل کر رہے ہیں، ان کا کام ان کے شیطان ہونے کا ہی ثبوت ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top