ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاست میں تمام پناہ گزین کو بستیوں کو مستقل کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ پناہ گزین کے طور پر رہ رہے لوگوں کو زمین کا مالکانہ حق دیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ 1971 سے ہی یہ بیچ میں لٹکے ہوئے ہیں اور نہ تو ان کے پاس زمین ہے اور نہ ہی گھر۔میرا خیال ہے کہ یہ پناہ گزینوں کا حق ہے۔اس پر بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
https://twitter.com/ANI/status/1198933284366848000
ممتا بنرجی نے پیر کو کہا کہ پرائیویٹ پارٹی اور مرکزی حکومت کی زمین پر بنی پناہ گزین بستیوں کو مستقل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے گھر ہوئے لوگوں کو بھی ریاستی حکومت کی جانب سے زمین کا مالکانہ حق دیا جائے گا۔
بی جے پی نے کہا غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں ممتا بنرجی
ممتا بنرجی کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزن( این آر سی )کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ممتا بنرجی کے اس بیان کو لے کر بی جے پی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی حکومت ووٹ بنک کے لئے غیر قانونی تارکین وطن کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
پیر کو ہوئی ریاستی حکومت کی کابینہ میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی زمین پر بسی 94 پناہ گزین بستیوں کو مستقل کیا جا چکا ہے۔ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ بہت بستیاں مرکزی حکومت اور پرائیویٹ پارٹی کی زمین پر بسی ہوئی ہیں۔ہم طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ان بستیوں کو بھی مستقل کرکے لوگوں کو زمین کا حق دیا جائے۔لیکن اس کے برعکس، لوگوں کو زمین خالی کرنے کے نوٹس بھیجے جا رہے ہیں۔