Latest News

ممتا کی بھاجپا کو نصیحت: ''بانٹو اور راج کرو'' کی پالیسی کو چھوڑ کر معیشت پر دھیان دو

ممتا کی بھاجپا کو نصیحت: ''بانٹو اور راج کرو'' کی پالیسی کو چھوڑ کر معیشت پر دھیان دو

نیشنل ڈیسک : مغری بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے ملک کی معیشت کو لے کر بھاجپا کی قیادت والی مرکزی حکومت کی این ڈی اے (نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس) پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ ،' بانٹوں اور راج  کرو'  کی پالیسی ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہوگی جو فی الحال اقتصادی مندی کے دور سے گزر رہا ہے ۔ 

PunjabKesari
ترنمول سربراہ نے ایک تقریب میں کہا کہ ہندو مسلم کے مدعوں کو اٹھانے کی بجائے یہ وقت ملک میں اقتصادی بحران کو ختم کرنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور غریبی آسمان چھو رہی ہے ۔ اس وقت مجھے نہیں لگتا کہ ہندو - مسلم کے مدعے کو اٹھانے سے کوئی مثبت نتیجہ نکلے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے امن اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی گذارش کی ۔ 



Comments


Scroll to Top