نئی دہلی : آٹو سیکٹر گذشتہ 6 مہینوں سے مندی کی مار جھیل رہا ہے ۔ حالانکہ دھن تیرس اور دیوالی کے دوران آٹو بکری نے رفتار پکڑی اور اس سیکٹر میں دوبارہ رونق لوٹی ہے ۔ مہندر اینڈ مہندرا نے دھن تیرس کے موقع پر کافی بکری کی ہے اور آنکڑوں کے حساب سے کمپنی نے 13500 یونٹ گاڑیاں بیچی ہیں ۔ ہندو عقیدے کے مطابق دھن تیرس کے دن کو مقدس مانا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں کسٹمر اسی دن گاڑیوں کی ڈلیوری لینا چاہتا ہیں ۔
کمپنی نے بتایا کہ گذشتہ سال ہوئی ڈلیوری کے مقابلے اس سال بکری میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ مہندر اینڈ مہندر نے کہا کہ اس تہوار کے سیزن میں صرف دھن تیرس پر ہی کمپنی نے ملک بھر میں 13500 گاڑیاں بیچی ہیں ۔ اس کے علاوہ ماروتی سوزوکی نے دھن تیرس پر 45000 کاریں بیچی ہیں ۔ وہیں ہونڈائی نے دھن تیرس کے موقع پر 12500 کاریں بیچی ہیں ۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں دونوں ہی کمپنیوں نے بڑھوتری درج کی ہے ۔
مرسٹیڈ بینج نے بیچی 600 کاریں
آٹو سیکٹر میں مندی کے برعکس لگژری کار بنانے والی جرمنی کی کمپنی مرسڈیز بینج نے بھی نیا ریکارڈ بنایا ہے ۔ دھن تیرس کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں کمپنی نے 600 سے زیادہ کاروں کی ڈلیوری کی ہے ۔ کمپنی نے کہا کہ تہواری موسم میں مرسڈیز بینج گاڑیوں کی اچھی خاصی مانگ دیکھی گئی ہے ۔ خاص طور پر دہلی ، این سی آر ، پنجاب ، ممبئی ، پنے اور گجرات میں زیادہ مانگ رہی ۔