نئی دہلی: بھارتیہ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ویسٹ انڈیز دورے کی سلیکشن سے پہلے ہی خود کو مصروف بتا کر 2 ماہ کا چھٹی لے لی ہے کیونکہ وہ ٹیری ٹوریل آرمی کی پیراشوٹ ریجمنٹ کے ساتھ یہ دو مہینے گذارنا چاہتے ہیں۔ جس کے وہ اعزازی لیفٹیننٹ کرنل ہیں۔ یہ جانکاری بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ افسر نے دی ہے۔
بی سی سی کے افسر نے کہا کہ دھونی نے ویسٹ انڈیز دورے کیلئے خود کو ’ان اویلیبل‘ قرار دیا ہے کیونکہ وہ اپنے اگلے دو مہینے نیم فوجی ریجمنٹ کے ساتھ گذاریں گے۔ جھارکھنڈ کے 38 سالہ دھونی نے اتوار کو منتخب کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرایا۔