Latest News

لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی یوم آزادی پر لیہہ میں لہرا سکتے ہیں ترنگا

لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی یوم آزادی پر لیہہ میں لہرا سکتے ہیں ترنگا

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی یوم آزادی کے موقع پر لیہہ، لداخ میں ترنگا لہرا سکتے ہیں۔ بھارتیہ آرمی میں مانت لیفٹیننٹ کرنل کا رینک حاصل کرنے والے دھونی اس وقت آرمی کی 106 ٹی اے بٹالین (پیرا) کے ساتھ جنوبی کشمیر میں ہیں۔ 
دراصل فوج کے ایک افسر نے کہا کہ دھونی بھارتیہ فوج کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ وہ اپنی یونٹ کے ممبران کو متاثر کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اکثر فوجیوں کے ساتھ فٹ بال اور بالی بال کھیلتے ہیں۔ وہ کور کے ساتھ مشقوں میں بھی حسہ لے رہیں۔ وہ 15 اگست تک وادی میں رہیں گے۔ حالانکہ افسر نے یہ نہیں بتایا کہ دھونی 15 اگست کو کس جگہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ 
 



Comments


Scroll to Top