نئی دہلی : مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے حکومت آج 2 بجے فلور ٹیسٹ ہوگا ۔ جس میں یہ طے ہوجائے گا کہ حکومت بنانے کیلئے ضروری اکثریت کا دعویٰ نئے اتحاد 'مہا وکاس اگھاڑی' نے کیا ہے وہ کتنا صحیح ہے ۔ حالانکہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے نئی حکومت کو 3 دسمبر تک اکثریت ثابت کرنے کا وقت دیا تھا لیکن ادھو ٹھاکرے نے آج ہی فلور ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
صوبے میں شو سینا کی قیادت میں بنی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 170 ودھائیکوں کی حمایت حاصل ہے ۔ جس میں گورنر کو دئیے خط میں 164 ودھائیکوں کے دستخط تھے ۔ تین جماعتیں شو سینا 56سیٹ ، این سی پی 54 سیٹ اور کانگرس کو 44 سیٹیں اسمبلی انتخابات کے نتائج میں حاصل ہوئے تھے ۔ اگر تینوں جماعتوں کے سیٹوں کو جوڑ دیا جائے تو 154 سیٹیں ہوتی ہے ۔ جو 288 رکنی اسمبلی میں اکثریت کیلئے ضروری آنکڑے 145 سے 9 زیادہ ہے ۔ جس سے ادھو حکومت بہت ہی آسانی سے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ میں پاس ہو جائے گی ۔