Latest News

ادھو ٹھاکرے نے بلٹ ٹرین منصوبے کو بتایا '' سفید ہاتھی''، مودی حکومت پر سادھا نشانہ

ادھو ٹھاکرے نے بلٹ ٹرین منصوبے کو بتایا '' سفید ہاتھی''، مودی حکومت پر سادھا نشانہ

ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی-احمد آباد بلٹ ٹرین منصوبے کا موازنہ 'سفید ہاتھی 'سے  کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ وہ اس پر فیصلہ تبھی لیں گے جب انہیں یقین ہو جائے گا کہ اس سے ریاست  میںصنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار 'سامنا ' کو دئیے  انٹرویو کے دوسرے حصے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو مرکز ی فنڈ سے اس کا '' حق حصہ ' نہیں مل رہا ہے، جس سے کسانوں کی مدد کی جا سکتی ہے۔ شیوسینا کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا' کسان قرض معافی' کا منصوبہ اگلے ماہ سے لاگو ہوگا
انہوں نے ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ ایک بھی صنعت ریاست سے باہر نہیں جانے دی جائے گی۔ مرکز کے بلٹ ٹرین منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ اس کی نتیجے پر ایک جامع بحث ہونی چاہئے۔وزیر اعلی نے کہا، '' بلٹ ٹرین سے کس کو فائدہ ہو گا؟ مہاراشٹر میں تجارت و صنعت کو اس سے کس طرح فائدہ ملے گا؟ اگر یہ منافع بخش ہے، مجھے اس کا یقین دلائیں اور پھر لوگوں کے سامنے جائیں اور فیصلہ کریں کہ کیا کرنا ہے۔
 انہوں نے کہا، '' بلٹ ٹرین اگرچہ وزیر اعظم نریندر مودی کی  اہمیت کا حامل منصوبہ ہو سکتا ہے لیکن جب آپ نیند سے جاگتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی خواب نہیں ہے۔ آپ  کوحقیقت کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔ 'سامنا ' کے ایگزیکٹو ایڈیٹر سنجے راوت کو دئیے  انٹرویو میں ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کی اقتصادی حالت دیکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات مقرر کی جانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا، '' ہمیں دیکھنا ہوتا ہے کہ ضروری کیا ہے، بس صرف اس بنیاد پر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ہمیں صفر سود یا کم سود پر قرض مل رہا ہے۔ بغیر کسی وجہ  کے کسانوں کی زمین لینا درست نہیں ہے۔
 غور طلب ہے کہ نریندر مودی حکومت نے بلٹ ٹرین منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے بھارت کے 75  ویں یوم آزادی 15 اگست، 2022 کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top