نئی دہلی : مہاراشٹر میں لمبی جدو جہد اور بڑے سیاسے ڈرامے کے بعد ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شو سینا - این سی پی - کانگرس اتحاد کی حکومت تو بن گئی لیکن اب بنٹوارے پر بیان بازی بھی شروع ہوگئی ہے ۔ تینوں جماعتوں کے ساتھ لانے میں سب سے بڑے کنگ میکر کے کردار میں ابھرے این سی پی پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے وزارتوں کے بنٹوارے پر بیان دیکر معاملے کو ٹوسٹ دے دیا ہے ۔ پوار نے کہا کہ این سی پی کا نائب وزیر اعلیٰ ہوگا، جس کے پاس کوئی حقوق ہی نہیں ہوتے ۔
شرد پوار کا یہ بیران بیحد اہم ہے کیونکہ مہاراشٹر میں بھاجپا کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے کانگرس اور این سی پی نے شو سینا کو حمایت دی ہے ۔ تینوں جماعتوں کے درمیان حالانکہ حکومت چلانے کیلئے ایک کامن منیم پروگرام ( سی ایم پی ) بنایا گیا ہے لیکن وزارتوں کا بنٹوارہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا جبکہ ان کے ساتھ تینوں جماعتوں کے دو دو وزراء نے حلف لیا تھا ۔ حالانکہ اتحاد فارمولے کے تحت این سی پی کو ڈپٹی وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا ہے لیکن اب تک اس پر کسی کی تقرری نہیں ہو سکی ہے ۔ ساتھ ہی ادھو کابینہ کی توسیع بھی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے ۔