Latest News

مہاراشٹر حکومت کو جھٹکا : عبدالستار نے کابینہ وزیر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

مہاراشٹر حکومت کو جھٹکا : عبدالستار نے کابینہ وزیر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

نئی دہلی : مہاراشٹر میں شو سینا ، این سی پی اور کانگرس کی متحد حکومت میں آج محض ایک مہینے بعد ہی شو سینا کوٹے سے وزیر بنے عبدالستار نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ابھی 30 دسمبر کو ہی مہاراشٹر کابینہ میں توسیع ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر بنائے جانے کو لے کر ہی سیاست سے ناراض تھے ۔ 

PunjabKesari
2019 میں کانگرس کا دامن چھوڑ شو سینا میں ہوئے تھے شامل
فی الحال وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے  نے عبدالستار کو منانے کیلئے سینئر شو سینا لیڈر کو بھیجا ہے ۔  کانگرس پارٹی کے ساتھ سابق وزیر رہ چکے عبدالستار نے سال 2019 میں کانگرس کا دامن چھوڑ شو سینا میں شامل ہوئے اور اورنگ آباد ضلع کے سلود اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی تھی ۔ 

PunjabKesari
یہ تھی ناراضگی کی وجہ 
عبدالستار کے وزیر  کے عہدے کے حلف لینے کے بعد سے سوشل میڈیا  میں شو سینا کے اہم اخبار سامنا کا ایک آرٹیکل  تیزی سے وائرل ہونے لگا ۔ جس کو لے کر ستار کافی ناراض تھے ۔ دراصل اس آرٹیکل میں عبدالستار کو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا قریبی بتایا گیا تھا ۔ 



Comments


Scroll to Top