National News

مہاراشٹر میں ہوا ہے  '' سرجیکل سٹرائیک '' ، عوام اس کا جواب دے گی : ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر میں ہوا ہے  '' سرجیکل سٹرائیک '' ، عوام اس کا جواب دے گی : ادھو ٹھاکرے

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں رات بھر چلے ڈرامائی واقعات کے بعد حکومت بنانے میں ناکام رہی شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ یہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی سرزمین پر سرجیکل  سٹرائیک  ہے  اور ریاست کی عوام اس کا کرارا جواب دے گی۔

PunjabKesari
ٹھاکرے نے این سی پی لیڈر شرد پوار کے ساتھ ہفتہ کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں یہ سیاسی ڈرامہ رات کے اندھیرے میں ہوا جو افسوسناک ہے۔ شیو سینا اندھیرے میں نہیں بلکہ جو بھی کرتی ہے، دن کی روشنی میں کرتی ہے۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام لئے بغیر کہا، وہ توڑنے کا کام کرتے ہیں اور ہم جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔ہریانہ اور کئی دیگر ریاستوں میں کس طرح سے جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے یہ پورے ملک نے دیکھا ہے۔

PunjabKesari
ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر میں بھی اقتدار حاصل کرنے کے لئے جو کھیل کھیلا گیا ہے، اس کو بھی پورا ملک اور مہاراشٹر کی عوام دیکھ رہی ہے اورانہیں اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔۔کانگرس لیڈر احمد پٹیل اور کے سی وینو گوپال کو بھی اس پریس کانفرنس میں شامل ہونا تھا لیکن آخری وقت میں اعلان کیا گیا کہ کانگرس مشترکہ پریس کانفرنس میں شامل نہیں ہوگی۔دریں اثنا، کانگرس نے بھی مہاراشٹر میں ہوئے واقعات کو  بدترین سیاست اور مینڈیٹ کے ساتھ دھوکہ قرار دیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top