نیشنل ڈیسک : مہاراشٹر کے اکولہ ضلع میں 62 سالہ کسان نے مبینہ طور پر کود کشی کرلی ہے ۔ پولیس نے کہ اکہ کسان کی لاش منگل کے روز پیڑ سے لٹکی ہوئی ملی ۔ جو 6 دن سے وہاں لٹکی ہوئی تھی ۔ متوفی تلسی رام شندے کے پریوار کے ممبران نے حالیہ بے موسمی بارش سے سویا بین کی فصل برباد ہونے کو اس کی وجہ بتایا ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔
چنی تھانے کے انسپکٹر گنیش وانرے نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے افسروں شندے کی لاش منگل کے روز دوپہر اکولہ شہر سے 70 کلو میٹر نوے گاؤں میں جنگل کے ایک پیڑ سے لٹکی ملی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 13 نومبر کو جنگل کے نزدیک واقع پنپلولی گاؤں سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔
پولیس انسپکٹر نے کہا کہ ،' ایسا لگ رہا ہے کہ اس نے 13 نومبر کو پھندہ لگا کر خودکشی کرلی ۔ حالانکہ منگل کے روز تک یہ معاملہ اس لئے سامنے نہیں آیا کیونکہ جس پیڑ سے اس کی لاش لڑکی ہوئی ملی وہ جنگل میں کافی اندر ہے ۔