National News

بھاجپا کا ساتھ ملتے ہی اجیت پوار کو 9 معاملات میں ملی کلین چٹ

بھاجپا کا ساتھ ملتے ہی اجیت پوار کو 9 معاملات میں ملی کلین چٹ

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بارے میں 48 گھنٹے بعد ہی اجیت پوار کو 70 ہزار کروڑ کے آبپاشی گھوٹالہ معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے۔یہ کلین چٹ مہاراشٹر کی اینٹی کرپشن یونٹ نے اجیت پوار کو دی ہے۔ اے سی بی کے مطابق صرف 9  ٹینڈرزکے کیس میں اجیت پوار کو راحت ملی ہے اور یہ کیس ثبوت کے نہیں ملنے کی وجہ سے بند کر دئیے  گئے ہیں۔

https://twitter.com/priyankac19/status/1198908906728091649
اس بارے میں شیوسینا لیڈر پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کر اسے اقتدار کا کھیل قرار دیا ہے۔انہوں نے اجیت پوار کو کلین چٹ دینے پر کہا ہے کہ'' واہ واہ اقتدار کا کھیل، اب پتہ چلا کیوں ہوا یہ میل، جانچ ہوئی فیل، نہ لینی پڑے گی کوئی بیل''۔

PunjabKesari
 بتا دیں کہ  مہاراشٹر کے دوسری بار نائب وزیر اعلیٰ بنے اجیت پوار پر سینکڑوں کروڑ کے آبپاشی گھوٹالے کا الزام ہے اور بی جے پی اس معاملے پر ان  کو اکثرگھیرتی رہی ہے۔بی جے پی جب مہاراشٹر میں اپوزیشن میں تھی تب سے  ہی اجیت پوار کو گھیرتی رہی ہے۔اتنا ہی نہیں ایم ایس سی بی گھوٹالے میں ای ڈی  نے این سی پی سربراہ شرد پوار اور اجیت پوار سمیت 70 دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top