Latest News

مہاراشٹر : بھاجپا نے واپس لیا اپنا نام ، اب کانگرس کے کشن کتھورے کا سپیکر بنا طے

مہاراشٹر : بھاجپا نے واپس لیا اپنا نام ، اب کانگرس کے کشن کتھورے کا سپیکر بنا طے

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی میں اتوار کے روز سپیکر کا انتخاب ہونا ہے اس کیلئے کانگرس ایم ایل اے نانا پٹولے پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ وہیں بھاجپا نے سپیکر کے انتخابات کیلئے اپنے امیدوار کا نام واپس لے لیا ہے ۔ بھاجپا نے کشن کتھورے کو اپنا امیدوار بنایا تھا لیکن پارٹی نے انتخابات نہیں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام پارٹی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ۔ اب کانگرس کیلئے سپیکر کا عہدہ لینے کا راستہ صاف ہوگیا ہے ۔ بھاجپا کے اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں سپیکر کا انتخابات بھی غیر مقابلہ شدہ ہو گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
وہیں اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے حکومت نے سنیچر کے روز اکثریت حاصل کرلی ۔ اسمبلی کی کارروائی دوپہر 2 بجے شروع  ہوئی تو اپوزیشن ممبران نے نئے پروٹیم سپیکر کی تقرری کا مدعا اٹھاتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ہاؤس سے واک آؤٹ کر گئے ۔ 



Comments


Scroll to Top