نئی دہلی : مہاراشٹ رمیں اگلی حکومت میں اقتدار کے بنٹوارے کو لے کر کھینچ تان کر رہی بھاجپا اور شو سینا اپنی - اپنی تعداد میں بڑھانے میں لگی ہوئی ہیں ۔ اس درمیان شو سینا نے پیر کے روز ملک میں اقتصادی مندی کو لے کر مودی سرکار پر نشانہ سادھا ہے ۔
پارٹی کے اہم اخبار سامنا میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کا دیوالہ ، عوام کی جیب کے ساتھ سرکاری تجوری بھی خالی ہے ، ریزرو بنک سے محفوظ رقم نکالنے ، ہمارے جمعہ سونے کو توڑنا چاہتا ہے ریزرو بنک ، اقتصادی شعبے میں دیوالی کا ماحول دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے ، ہندوستانی بازار میں خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔ آن لائن خریداری کے ذریعے ملک کا پیسہ باہر جارہ اہے ۔ دیوالی پر اتنا سنّاٹا کیوں ہے بھائی؟
سامنا میں کہا گیا کہ نوٹ بندی ، جی ایس ٹی کی وجہ سے بحران بڑا ہوگیا ۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہیں لاگو کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس سے ہماری معیشت میں بہتری آئے گی لیکن اب ان اقدامات کے چلتے ہماری معیشت پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔