نئی دہلی : شو ہر - بیوی کا رشتہ یقین پر قائم ہوتا ہے ۔ جس میں سکھ - دکھ میں ایک - دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائی جاتی ہیں وہیں مدھیہ پردیش کے انوپ پور ضلع کیرونڈی گاؤں میں دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی ہے جہاں ناجائز تعلاقات کے چکر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کا مبینہ طور پر قتل کر دیا اور اس کی لاش کچن میں ہی دفنا دیا ۔ ملزم خاتون اسی کچن میں گذشتہ ایک مہینے سے کھانا بھی بنا رہی تھی ۔
دراصل امر کنٹک پولیس تھانہ کے کروندی گاؤں میں رہنے والا مہیش ایک مہینے سے لاپتہ تھا ۔ 22 اکتوبر کو مہیش کی اہلیہ پرمیلا نے اپنے شوہر کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ تھانے میں لکھوائی متوفی کے بڑے بھائی ارجن بینیوال نے پولیس سے کہا کہ اس کے بھائی کے گھر میں کچھ الگ لگ رہا ہے ۔ اطلاع پو پولیس متوفی کے گھر پہنچے تو انہیں بھی کچھ بدبو کا احساس ہوا ۔
جب کچن میں بدبو والی جگہ کو کھودا گیا تو اس میں سے متوفی کی لاش ملی ۔ لاش کو دیکھ پولیس کے ہوش اڑ گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش کے ایک دیگر بھائی گنگا رام سے پرمیلا کے تعلقات تھے ۔ دونوں نے اپنے رشتے کی بات کو چھپانے کیلئے مہیش کا قتل کردیا تھا ۔