Latest News

پاکستانی فوج میں بڑا پھیر - بدل ، شمشاد مرزا بنے نئے چیف آف جوائنٹ سٹاف

پاکستانی فوج میں بڑا پھیر - بدل ، شمشاد مرزا بنے نئے چیف آف جوائنٹ سٹاف

اسلام آباد : ہندوستان کے ساتھ چل رہی کشیدگی اور اقتصدی مندی کے سب سے برے دور سے گزر رہے پاکستان کی فوج میں بڑا پھیر بدل دیکھنے کو ملا ہے ۔ لیفٹیننت جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نیا چیف آف جوائنٹ سٹاف بنایا گیا ہے ۔ دو میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پروموٹ کئے گئے ہیں ۔ 
ہندوستان کے ساتھ کشیدگی  کے دور میں فوج میں ان نئی تقرریوں کے کو اہم مانا جارہا ہے ۔ میجر جنرل علی عامر اعوان اور محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا ہے ۔ اعوان ٹیلی مواصلاتی اور انفارمیشن ٹیکنا لاجی  معاملوں کے انسپکٹر جنرل اور سعید قومی سکیورٹی یونیورسٹی  اسلام آباد کے صدر بنائے گئے ہیں ۔ 
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹینٹ جنرل بنایا گیا ہے ۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج کو سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کا نیا ڈائریکٹر تقرر کیا گیا ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمد کو منگلا کور کا کمانڈر بنایا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو پشاور کور کا کمانڈر بنایاگیا ہے ۔ قابل ذک رہے کہ تاہ تقرریاں جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات کی چھٹی سے عین پہلے ہوئی ہیں ۔ 
حیات اسی ہفتے ریٹائر ہونے والے ہیں ۔ا ن کی جگہ پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین تقرر کر چکے ہیں ۔ ندیم رضا کی تقرری 27 نومبر سے عمل میں آئے گی ۔ اسی ہفتہ ریٹائر ہونے والے فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کی مدت کار میں وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی اضافہ کر چکے ہیں ۔  باجوہ اب نومبر 2022 میں ریٹائر ہوں گے ۔ وہیں پاکستانی فوج ہندوستانی سرحد میں سیز فائر کی وارداتوں سے باز نہیں آرہی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top