لندن : میٹرو مولٹن پولیس کے کمشنر کریسڈا دک نے جمعہ کے روز لندن برج حملے میں دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ اس حملے میں دو لوگوں کی موت کے علاوہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ حملے کی خوفناک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
لندن پولیس کے مطابق چاقو بازی میں شامل مشتبہ عثمان خان ( 28) پاکستانی شہری ہے اور 2012 میں بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم پایا گیا تھا ۔
https://www.youtube.com/watch?v=qoj6cFMS71Q&has_verified=1
وہ فرضی دھماکہ خیز جیکیٹ پہنے ہوئے تھا اور اسے جائے واردات پر مار گرایا گیا ۔ پولیس نے مشتبہ کی شناخٹ 28 سالہ عثمان خان کے طور پر کی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ واردات میں کسی اور کے شامل ہونے کا فی الحال کوئی خدشہ نہیں ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=_uCbYb2Cu9Q
ہالینڈ کے د ہیگ میں بھی چاقو حملہ ، 3 زخمی
اس کے علاوہ ہالینڈ کے دی ہیگ میں بھی جعمہ کی دیر رات چاقو کے حملے میں تین لوگ زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آور کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہوگی ۔ یہ حملہ گروٹ ماکیٹرسٹرات میں واقع ہوئی ۔ پولیس نے کہا کہ بلیک فرائیڈے ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں بھیڑ تھی ۔ حملے کے بعد پولیس نے علاقے کو بند کردیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ حملے کے پیچھے کی وجہ کا حالانکہ ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل معاملہ ہے اور ہمیں محتاط رہنا ہوگا ۔