Latest News

لوک سبھاا سپیکر تک پہنچا ''مردانی 2 '' کا تنازعہ،   فلم ڈائریکٹر ز کو دیا الٹی میٹم

لوک سبھاا سپیکر تک پہنچا ''مردانی 2 '' کا تنازعہ،   فلم ڈائریکٹر ز کو دیا الٹی میٹم

رانی مکھرجی سٹارر  فلم ' مردانی2 ' کا ابھی صرف ٹریلر ریلیز ہوا ہے اور اسی سے فلم تنازعات میں آ گئی ہے۔فلم کو کوٹہ میں شوٹ  کیا گیا ہے اور فلم کی کہانی بھی وہیں کی  ہے۔کوٹہ کے باشندوں نے جمعہ کو لوک سبھا اسپیکر اور کوٹہ کے ایم پی اوم برلا سے فلم کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ' شہر کو ایک ایجوکیشن ہب کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس میں بہت سے ایجوکیشنل سینٹر ہیں۔کوٹہ میں شوٹ کی گئی اس فلم میں شہر کی ایک مختلف کہانی دکھائی گئی ہے جو شہر کی وراثت کے خلاف ہے''۔

PunjabKesari
 ملاقات کے بعد برلا نے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ اس معاملے پر متعلقہ لوگوں کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ انہو ںنے  کہا ' سنیما کے ذریعے شہر کے نام کو بدنام کرنا ناقابل قبول ہے۔غیر حقیقی کہانی میں شہر کے نام کا واضح طور پر ذکر کرنا مناسب نہیں ہے'۔

PunjabKesari
جمعرات کو جاری کردہ فلم کے ٹریلر میں کوٹہ میں ایک سیریل ریپسٹ اور قاتل کو دکھایا گیا ہے جو نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بناتا ہے۔فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سچی کہانیوں سے اخذ کی گئی ہے۔  فلم میں رانی مکھرجی نے شوانی شیواجی رائے کے طور پر ایک پولیس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے، جو دو دن میں سیریل ریپسٹ کو پکڑنے کی قسم کھاتی ہے۔

PunjabKesari

جمعرات کو ٹریلر جاری ہونے کے فوراً بعد، کوٹہ کے لوگ فلم سے شہر کا نام ہٹانے کی مانگ کو لے کر مخالفت میں سامنے آ گئے تھے۔' مردانی2 ' کی شوٹنگ کوٹہ میں ہوئی تھی اور رانی مکھرجی کئی دنوں تک شوٹنگ کے لئے شہر میں رکی تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top