Latest News

ملک توڑنے کا کام کر رہے ہیں لوک سبھا الیکشن  نہ جیتنے والے لوگ: سمرتی ایرانی

ملک توڑنے کا کام کر رہے ہیں لوک سبھا الیکشن  نہ جیتنے والے لوگ: سمرتی ایرانی

امیٹھی: مرکزی وزیر اور مقامی لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ  سمرتی ایرانی نے جمعرات کو کہا کہ 2019 میں لوک سبھا  الیکشن  میںنہ جیت حاصل کرنے والے لوگ شاہین باغ جیسے معاملات کو حمایت دے کر ملک توڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کا نام لیتے ہوئے ایرانی نے کہا '' اس کے لیڈر منیش سسودیا اور کچھ ایسی ہی پارٹیاں شاہین باغ کے دھرنا  مظاہرے کو حمایت دے رہی ہیں۔جہاں ملک مخالف نعرے لگ رہے ہیں، آئین کی تنقید ہو رہی ہے، مہاتما گاندھی کو کوسا جا رہا ہے، جناح والی آزادی کی بات ہو رہی ہے، ہمارے معاشرے کی کچھ کمیونٹیز کی قبر بنانے کی بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا، میں ایسے سیاستدانوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا ان کی سیاسی سطح اتنا گر گئی ہے کہ وہ ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔ ایسی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤںکو ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top