Latest News

چوکیدار ڈھونڈنا ہوگا تو نیپال چلا جاؤں گا،  مجھے وزیر اعظم چاہئے: ہاردک پٹیل

چوکیدار ڈھونڈنا ہوگا تو نیپال چلا جاؤں گا،  مجھے وزیر اعظم چاہئے: ہاردک پٹیل

گجرات کے پاٹی دار تحریک سے سرخیوں میں آئے اور بعد میں کانگرس میں شامل ہوئے ہاردک  پٹیل نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ہاردک  پٹیل نے تیسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات کے لئے ویرمگام سے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا 'چوکیدار ڈھونڈنا ہوگا تو میں نیپال چلا جاؤں گا۔ہاردک  پٹیل نے کہا، مجھے ملک میں ایسا وزیر اعظم چاہئے جو اس ملک کی معیشت، تعلیم اور جوانوں کو مضبوط کر سکے ۔ مجھے  چوکیدار نہیں وزیر اعظم چاہئے۔ ہاردک  پٹیل گجرات کے کڑی تعلقہ کے بی جے پی کارکن بھرت بھائی پٹیل کے بیٹے ہیں۔ہاردک  پٹیل نے گجرات کی پٹیل کمیونٹی کے لئے ریزرویشن  اور او بی سی درجہ دئیے جانے کی مانگ کو لے کر تحریک چلائی اور اس کے بعد وہ پٹیل کمیونٹی کا اہم چہرہ بن گیا ۔گجرات میں آبادی کا پانچواں حصہ پٹیل کمیونٹی کا ہے۔ اس کے بعد دلی کانگرس میں شامل ہو گئے۔
 



Comments


Scroll to Top