Latest News

آئی پی ایل نیلامی  سے پہلے 6 نئے کھلاڑی ہوئے فہرست میں شامل ، اب 338 کھلاڑیوں کی لگے گی بولی

آئی پی ایل نیلامی  سے پہلے 6 نئے کھلاڑی ہوئے فہرست میں شامل ، اب 338 کھلاڑیوں کی لگے گی بولی

سپورٹس ڈیسک : انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے 2020 کے آئندہ سیشن کی جمعرات کے روز یہاں ہونے والی نیلامی میں کھلاڑیوں کی منڈی پھر سے سجنے والی ہے  اور سبھی کی نظریں اس بات پر رہیں گی کہ اس بار نیلامی میں کون سا کھلاڑی سب سے مہنگا بکتا ہے ۔  وہیں نیلامی سے قبل خبر آرہی ہے 332 کھلاڑیوں کی اس فہرست میں 6 کھلاڑیوں کے نام اور جڑ گئے ہیں ۔ اب بولی میں 338 کھلاڑی ہیں ۔ جی ہاں ، آپ نے صحیح سنا ۔ تو چلئیے ہم آج اپ کو ان 6 نئے کھلاڑیوں سے ملوانے جارہے ہیں جو آئی پی 2020 کی نیلامی میں اپنا مستقبل طے کریں گے ۔ 

PunjabKesari
دراصل نئے 6 کھلاڑیوں میں چار ہندوستانی کھلاڑی اور 2 غیر ملکی  ہیں ۔  ہندوستانی کھلاڑیوں میں  ونے کمار ، اشوکا ڈنڈا ، روبن بشٹ اور سنجے یادو کا نام ہے ۔ وہیں غیر ملکی کھلاڑیوں میں میتھیو ویڈ اور جیک ویدر ریلڈ کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کی نیلامی سے پہلے 8 ٹیموں  نے کل 35 غیر ملکی کھلاڑیوں  سمیت 127 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جبکہ نیلامی میں 29 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 73 کھلاڑیوں کو خریدنے پر بولی لگے گی ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top