Latest News

جیل میں بابا رام رحیم کی جان کو خطرہ !

جیل میں بابا رام رحیم کی جان کو خطرہ !

چنڈی گڑھ : ڈیرہ پرمکھ بابا رام رحیم کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ۔ اس لئے جیل کے نزدیک سکیورٹی میں رکھا جائے یا منتقل کیا جائے ۔ الزام یہ بھی ہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر ایک سیاسی جماعت کے لیڈر نے پارٹی کو حمایت کا دباؤ بھی بنایا تھا ۔ ڈیرے کے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر  موہت گپتا نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر مذکورہ باتیں کہی ہیں ۔ 
عرضی میں الزام لگایا ہے کہ سناریا جیل میں ڈیرہ چیف کی جان کو خطرہ ہے ۔ عرضی میں انہیں کورٹ میں پیش کرنے کی مانگ کی گئی ہے ۔ عرضی میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ ملنے بھی نہیں دے رہا ہے اور قوانین کے تحت فون کرنے کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے ۔ اس بابت اطلاع کے حق کے تحت جیل قوانین کی جانکاری مانگی تھی کہ ایک قیدی کے کیا حقوق ہیں لیکن نہیں دی گئی ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے ڈرائیور کے جو جیل کے باہر چائے کی دکان چلاتا ہے ، کا حوالہ دیکر بتایا کہ جیل میں ڈیرہ چیف کو دماغی اور جسمانی طور پر اذیت دی جارہی ہے ۔ 
عرضی میں بتایا کہ جیل کہنے کو تو محفوظ جیل  ہے لیکن ایک سال میں درجنوں گینگسٹر سے فون ملنے کی اطلاعات سمیت بڑے مجرمین کو جیل میں رکھا جارہا ہے جو ڈیرہ چیف کے لئے خطرے سے کم نہیں ہے ۔ یہ بھی الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک پارٹی کے لیڈر نے ان کی پارٹی کو حمایت دینے کا بھی دباؤ بنایا تھا ۔ منگل کے روز عرضی دہندہ نے چیف جسٹس سے گذارش کی کہ عرضی پر جلد سماعت کی جائے ۔ 



Comments


Scroll to Top