National News

اناؤ عصمت دری معاملہ : کلدیپ سینگر کو عمر قید ، 25 لاکھ روپے جرمانہ

اناؤ عصمت دری معاملہ : کلدیپ سینگر کو عمر قید ، 25 لاکھ روپے جرمانہ

لکھنؤ: عصمت دری کے الزام میں مجرم قرار دئیے گئے بھاجپا کے سابق ودھائیک  کلدیپ سنگھ سیگر کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ساتھ ہی عدالت نے سینگر کو 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ اگر سینگر جرمانہ ادا کرنے سے انکار کرتا ہے تو اس کی جائیداد کو ضبط کر کے جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔
تیس ہزاری عدالت نے متاثرہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بات کہی ہے ۔ سزا سناتے وقت جج نے کہا کہ سینگر عوام کی خدمت کرنے والے تھے ، اس کے باوجود انہوں نے لوگوں کا بھروسہ توڑا ۔ بتا دیں کہ سزا کے بعد سے سینگر کی ودھائیکی بھی چلی گئی ہے ۔
کیا کیا کہا عدالت نے

  • ہمیں نرمی دکھانے والی کوئی صورتحال نہیں دکھی ، سینگر عوامی جے خدمت گزار تھے  اس نے لوگوں کا یقین توڑا ۔
  • مہینے کے اندر جرمانے کی رقم ادا کریں سینگر ۔
  • سینگر جو بھی کیا وہ ریپ متاثرہ کو ڈرانے دھمکانے کیلئے کیا ۔
  • سی بی آئی کو متاثرہ اور اس کے پریوار کے ممبران کی زندگی کو خطرہ اور ان کی سکیورٹی کی ہر مہینے تشخیص کرتے رہنی ہوگی ۔
  • متاثرہ اور اس کا پریوار دہلی خواتین کمیشن کے ذریعے دستیاب کرائے گئے کرائے کی رہائش میں ایک سال تک رہے گا ۔
  • عدالت نے اترپردیش حکومت کو متاثرہ  اور اس کے پریوار کے کرائے کی رہائش   کے لئے ایک سال تک فی ماہ 15000 روپے کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ۔


Comments


Scroll to Top