گیجیٹ ڈیسک : چین کی ٹیکنا لاجی کمپنی لینیوو نے امریکہ کے ارلانڈو شہ رمیں منعقد ایک تقریب کے دوران دنیا کے پہلے فولڈیبل (مُڑنے والے ) کمپیوٹر کے پروٹو ٹائپ کو دکھایا ہے ۔ دیکھنے میں تو یہ ایک چھوٹی سکرین لیپ ٹاپ کے جیسا ہی ہے لیکن اس میں کیبورڈ کی جگہ بھی ڈسپلے ہی دی گئی ہے ۔ وہیں اسے سٹائلس کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے ۔
13 انچ کی دو فلیکسیبل OLED سکرین
فی الحال اس فولڈیبل کمپیوٹر کے نام کو لے کر کوئی جانکاری سامنے نہیں ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ اسے لینوو ThinkPad X1 فیملی میں ہی شامل کرے گی ۔ اس فولڈیبل کمپیوٹر میں دو 13 انچ کی فلیکسیبل OLED سکرین لگی ہیں جو 2K ریزیولیشن کو سپورٹ کرتی ہیں ۔