Latest News

''رامائن''کو مل رہا کروڑوں افراد کا پیار ، ٹی آر پی میں توڑ دیئے سارے ریکارڈ

''رامائن''کو مل رہا کروڑوں افراد کا پیار ، ٹی آر پی میں توڑ دیئے سارے ریکارڈ

نیشنل ڈیسک:قریب تین دہاکوں سے پرانا اور اپنے زمانے میںبیحد مقبول رہے سیریل 'رامائن'  کے دوبارہ نشر کرنے کے بعد صرف چار شو کو ملک بھر میں 17کروڑ   لوگوں نے دیکھا ہے۔ بارک(بورڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کائونسل ) کے مطابق ہندی میں یہ ابھی تک  کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سیریل  بن گیا ہے۔ حکومت نے ملک میں کورونا  وائرس کی روک تھام کو لے کر لاگو 21دنوں  کے لاک ڈاون  کے دوران اس سیریل کو دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے گزشتہ سنیچروار سے نشر کیا جا رہا ہے۔
پی آئی بی نے گورووار کو ٹویٹ کیا کہ بارک  کے مطابق ، ہم نے 2015سے ٹی وی آڈینس کو میزر کرنا شروع کیا ۔ اس وقت سے کسی  بھی ہندی جیسے شو کو اتنی زیادہ ریٹنگ نہیں ملی ہے جتنی 'رامائن'  کے ری ٹیلی کاسٹ  کو ملی ہے۔ ڈی ڈی نیشنل  کے سی ای او ششی شیکھر  نے بھی اس کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رامائن کی وجہ سے دوردرشن  نے بھی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ اس  سے صاف  ہے کہ کوروناسے لڑائی کے دوران گھروں میں لوگ رامائن دیکھنا پسند کر رہے ہیں۔
رامائن کا نشر 28مارچ سے شروع ہو ا ہے اور یہ ہر روز دن میںدو بار نشر ہو رہا ہے۔ دونوں وقت دو الگ الگ ایپیسوڈ نشر ہوتے ہیں یعنی سامعین کو ایک ہی دن میںدو ایپی سوڈ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ رامائن  کے علاوہ دوردرشن پر مہا بھارت کو بھی دوبارہ نشر کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور شو جیسے سرکس ، شکتی مان ، بنیا د ، شریمان  شریمتی اور دیکھ بھائی دیکھ بھی دور درشن پر لوٹ آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top