Latest News

شہریت ترمیمی قانون  کیخلاف مظاہرے: دہلی میں 19 میٹرو سٹیشن بند،دفعہ 144 کے باوجود بوال

شہریت ترمیمی قانون  کیخلاف مظاہرے: دہلی میں 19 میٹرو سٹیشن بند،دفعہ 144 کے باوجود بوال

نیشنل ڈیسک : دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی ) نے شہریت (ترمیمی ) قانون کے خلاف قومی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے مد نظر جمعرات کے بھیڑ - بھاڑ والے چوک راجیو  چوک سمیت 19 میٹرو سٹیشنوں  کے داخلی اور خارجی دروازے بند کردئیے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=X687k_98N6c

اس سے پہلے صبح میں ڈی ایم آر سی نے جامعہ ملیہ ، جامع مسجد اور منرکا  سمیت سات سٹیشنوں  کے دروازے بند کردئیے تھے ۔ اس کے بعد دیگر سٹٰشنوں کو بند کیا گیا ۔ مظاہرے کو دیکھتے ہوئے ملک کے کئی حصوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ۔ وہیں دہلی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں ، حالانکہ ایئر ٹیل کے ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنی سروس شروع کردی ہے ۔ اترپردیش ، کرناٹک ، چنڈی گڑھ کے کئی حصوں میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top