National News

لانچ ہونے سے پہلے سامنے آئیں ایپل آئی فون سی ای - 2  کی خصوصیات، جانئے کیا ہوسکتی ہے قیمت

لانچ ہونے سے پہلے سامنے آئیں ایپل آئی فون سی ای - 2  کی خصوصیات، جانئے کیا ہوسکتی ہے قیمت

ایپل اگلے سال اپنے سستے آئی فون ماڈل سی ای- 2 کو شروع کرنے والی ہے۔اس فون کو لے کر کئی لیس سامنے آ چکے ہیں جن میں اس کی قیمت اور فیچر کو لے کر معلومات دی گئی ہیں۔میک رومرس کی رپورٹ کے مطابق ایپل سی ای-  2   کا  پروڈکشن اگلے سال فروری میں شروع کرے گی اور اس مارچ میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

PunjabKesari
قیمت کو لیکر سامنے آئی جانکادی 
 قیمت کی بات کی جائے تو آئی فون سی ای 2- کی ابتدائی قیمت امریکہ میں 399 ڈالر ( تقریباً 28000 روپے  ) ہو سکتی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ  شروع میں اس آئی فون ماڈل کے 20 سے 40 لاکھ یونٹس کی پروڈکشن  کی جائے گی ۔
آئی فون کا ڈیزائن تقریباً تین سال پرانے آئی فون 8 کے جیسا  ہی ہو سکتا ہے ۔اس میں پاور فل A13 پروسیسر ملنے کی امید ہے ، وہیں اس میں ٹچ آئی ڈی بٹن بھی شامل ہوسکتا ہے ۔ 

PunjabKesari
ایپل کا یہ آئی فون ماڈل دو اسٹوریج  میں لانچ ہوسکتا ہے ۔ جن میں سے ایک  تین جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل میموری  اور دوسرا تین جی بی ریم اور 128 جی بی  انٹرنل میموری کے ساتھ لانچ ہو گا ۔رپورٹ  کے مطابق ایپل اس فون میں  سنگل ریئر کیمرہ دے گی ، اس ی کے ساتھ  اس میں ایل سی ڈی ڈسپلے بھی مل سکتی ہے ، جس کو شاید ایل جی کمپنی تیار کر رہی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top