National News

بنگلہ دیش جیت سکتی ہے بھارت سے T-20 سیریز : وی وی ایس لکشمن

بنگلہ دیش جیت سکتی ہے بھارت سے T-20 سیریز : وی وی ایس لکشمن

ممبئی : ہندوستان کے سابق  بلے باز وی وی ایس لکشمن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے پاس اپنی بلے بازی میں گہرائی کی بدولت شروع ہونے والی ٹی 20- سیریز میں مضبوط ہندوستان کو اس کی سر زمین پر ہرانے کا اچھا موقع ہے ۔ سیریز کا پہلا میچ نئی دہلی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد راجکوٹ میں سات نومبر اور ناگپور میں 11 نومبر کو میچ ہوں گے ۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سریز ہوگی جس میں ایڈں گارڈنس میں میزبان ہندوستان 22 نومبر سے گلابی گیند سے تاریخی دن - رات میچ کھیلے گا ۔ 

PunjabKesari
لکشمن نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پاس ہندوستان کو اس کی سر زمین پر ہرانے کا سب سے بہترین موقع  ہے  کیونکہ ان کی بلے بازی لائن اپ بیحد مضبوط ہے ۔ حالانکہ ان کی گیندبازی میں دباؤ سب سے زیادہ مستفیض الرحمن پر ہوگا کیونکہ ٹیم میں سپنروں کے موازنے میں تیز گیند بازی لائن اپ تھوڑا زیادہ تجربہ لگتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستفیض الرحمن کو اہم کردار نبھانا ہوگا اور نئی گیند سے جلدی وکٹ چٹکانے ہوں گے اور ٹیم میں وراٹ کوہلی بھی نہیں ہیں تو ہندوستانی ٹیم کے مڈل آرڈر کے پاس تھوڑا تجربہ کم ہوگا ۔ 
انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا میں اب سب سے زیادہ نوجوانوں کیلئے ذمہ داری نبھاکر میچ جیتنے کے بعد ہندوستان کیلئے سیریز جیتنا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top