نئی دہلی / سرینگر : جموں کشمیر کا صوبے کا درجہ بدھ کی آدھی رات کو ختم ہو گیا اور اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کے زیر انتظام صوبے جموں کشمیر اور لداخ وجود میں آگئے ہیں ۔ دفعہ 370 کے تحت ملے خاص درجے کو پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کئے جانے کے 86 دن بعد یہ فیصلہ عمل میں آیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اس سے متعلق اطلاع جاری کردی ۔ دیر رات جاری اطلاع میں وزارت کے جموں کشمیر ڈویژن نے صوبے میں مرکزی قوانین کو لاگو کرنے سمیت کئی اقدامات کا اعلان کیا ۔ وہیں صوبہ لداخ کے پہلے نائب گورنر کے طور پر جمعرات کے روز رادھا کرشن ماتھور نے حلف اٹھایا ۔
رادھا کرشن ماتھور تریپورہ کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں اور دفاعی سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں ۔ وہیں آئی اے ایس افسر امنگ نرولہ کو نائب گورنر رادھا کرشن کے صلاحکار کے طور پر تعینات کیا ہے ۔ جموں کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل نے آر کے ماتھر کو حلف دلایا ۔ جموں کشمیر کی قیادت نائب گورنر ( ایل جی ) گریش چندر مرمو کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں صوبوں کی تعداد 28 رہگئی اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام صوبوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے ۔