Latest News

کوٹہ میں بچوں کی موت پرسونیا گاندھی کا اظہار تشویش، ریاستی حکومت کوٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت

کوٹہ میں بچوں کی موت  پرسونیا گاندھی کا اظہار تشویش،  ریاستی حکومت کوٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت

نئی دہلی:کانگرس صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے کوٹہ میں نومولود بچوں کی موت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔ راجستھان کانگرس صدر اویناش پانڈے نے جمعرات کو مسز گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور کوٹہ کے جالون ہسپتال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک سو سے زائد بچوں کی موت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق مسز گاندھی سے ملنے وہ یہاں آئے تھے۔انہوں نے کانگرس صدر کو بچوں کی پراسرار طریقے سے ہونے والی ا موات کے بارے میں تفصیلات بتائیں، جس پر مسز گاندھی نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو ٹھو س قدم اٹھانے کی ہدایت دی  ۔ریاستی حکومت نے بھی اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے۔اس ہسپتال میں دسمبر میں سو بچوں کی موت ہوئی تھی اور گزشتہ دو دن میں نو بچوں کی موت ہوئی ہے۔

 



Comments


Scroll to Top