کنگسٹن : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 257 رنوں سے جیت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان کے 468 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 210 رنوں پر ڈھیر ہوگئی ۔ ہندوستان کی جانب سے روندر جڈیجہ اور محمد سمیع نے تین - تین جبکہ ایشانت شرما نے دو اور جسپریت بمرا نے 1 وکٹ حاصل کیا ۔
کپتان کوہلی نے سیریز میں 2-0 سے کلین کرنے کے بعد کہا کہ ،' ایک بار پھر آسان جیت '۔ ہم نے اچھا کرکٹ کھیلا اور اس طرح کے نتائج حاصل کئے جو ایک ٹیم کے طور پر بہت اہم ہیں ۔ کچھ سیشن میں ہم دباؤ میں تھے ۔ بلے بازی کرتے وقت مشکل حالات میں تھے لیکن لڑکوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
کوہلی نے کہا کہ ہنو ما نے شاندار بلے بازی کی ، اجنکیا رہانے دوسری اننگ میں اچھا کھیلے ، مینک پہلی اننگ میں بہت اچھا کھیلے ، ایشانت کا نصف سنچری ، یہ جذبے سے بھری اننگ تھی ۔
پہلی اننگ میں 111 اور دوسری اننگ میں 53 رن بنانے والے ہنو ما وہاری کی تعریف کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ وہ خود اعتماد سے لبریز نظر آرہے تھے اور جب وہ بلے بازی کررہے ہوتے ہیں تو ڈریسنگ روم میں صبر کا ماحول ہوتا ہے ۔ وہ ہمیشہ اپنے کھیل اور غلطیوں میں سدھار کیلئے تیار رہتے ہیں ۔
ٹیم کی اچھے کاکردرگی کے سبب ٹیم میں کامیاب کپتان بنا
بھارت کا سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بننے پر کوہلی نے کہا کہ ،' سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بننے کے پیچھے ہماری ٹیم ہے ۔ ہمارے گیند باز شاندار ہیں ۔ سمیع بہترین ، ایشانت جذبت کے ساتھ گیند باز کرتے ہیں ۔ جڈیجہ لمبے سپیل پھینک رہے ہیں ۔ کپتان کے نام کے آگے صرف 'سی' (کیپٹن) ہی ہوتا ہے ۔ یہ مشترکہ کوشش کا نتیجہ ہے ۔