Latest News

اگر آپ اے ٹی ایم کا کرتے ہیں استعمال، تو ان باتوں کا رکھیں خیال

اگر آپ اے ٹی ایم کا کرتے ہیں استعمال، تو ان باتوں کا رکھیں خیال

گیجٹ ڈیسک: آج کے دور میں کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کے لئے لوگ اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ  کچھ عرصے سے اے ٹی ایم فراڈ کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں، جن میں لوگوں کے بنک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے صاف ہو جاتے ہیں۔آج ہم آپ کے لئے کچھ ایسے تجاویز لے کر آئے ہیں جو آپ کو اے ٹی ایم فراڈ کا شکار ہونے سے بچائیں گی ۔
ضرور چیک کریں کیمرہ
 اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے پہلے ایک بار چاروں طرف احتیاط سے دیکھیں اور چیک کریں کہ کوئی پورٹیبل کیمرہ سامنے کی بجائے الٹی طرف یعنی پیچھے تو نہیں لگا ہوا جہاں سے  آپ کا رڈ اور پن  کور ہو رہا ہو۔

PunjabKesari
کارڈ ڈالنے والی جگہ کو دیکھیں
پیسے نکالنے سے پہلے کارڈ ڈالنے والی جگہ کو دیکھیں ، اگر آپ کو کچھ یہاں  الگ لگتا ہے یعنی اس کے اوپر کوئی دوسری ڈیوائس  لگی ہوئی لگتی ہے تو ہوشیار ہو جائیں۔آپ کو بتا دیں کہ ہیکر اس جگہ کارڈ ریڈ کرنے والی چپ لگا دیتے ہے جس  سے کارڈ کی مکمل معلومات سٹور ہو جاتی ہے۔
دیگر لوگوں کے ساتھ کارڈ اور پن نہ کریں شیئر
کچھ لوگ اپنے رشتہ داروں کو پیسے نکالنے کے لئے اے ٹی ایم کارڈ اور پن دے دیتے ہیں۔ایسے میں یہ سمجھ لیجئے کہ آپ نے اس رشتہ دار کو اپنا مکمل بنک اکاؤنٹ ہی دے دیا ہے۔ایساکرنے  سے ہمیشہ بچیں۔ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں جن میں اپنوں نے ہی اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے نکال کر چپت لگائی ہے۔

PunjabKesari
پن ڈالتے وقت  اس جگہ کو ہاتھ سے کور کریں
اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے وقت پن ڈالنا پڑتا ہے اور اس وقت آپ کو پن   ڈالنے کی   جگہ کا  احاطہ کرنے کی ضرورت ہے۔پھر چاہے آپ کے پاس کوئی ہو یا نہ ہو۔ ہیکرز کئی بار سے ٹی ایم کے باہر سے ہی آپ کو دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ کیا پن لگایا ہو گا۔
کینسل بٹن ضرور دبائیں
پیسے نکلنے کے بعد اے ٹی ایم پر کینسل بٹن کو دبائیں۔ اس سے  آپ کی ضروری جانکاری لیک نہیں ہو گی ۔ اے ٹی ایم سے تب تک باہر نہ نکلیں جب تک  سکرین پر دوبارہ ویلکم نہیں آجاتا۔ 

PunjabKesari
ضروری ہدایات
اے ٹی ایم بوتھ میں اگر کوئی شخص موجود ہے تو پہلے اس کے پیسے نکلنے دیں اس کے بعد خود اندر جائیں۔ وہیں اگر آپ کے اے ٹی ایم میں سے پیسے نکلتے وقت کوئی اندر آ جائے تو اسے بھی باہر جانے کے لئے کہیں اور اگر اس میں  آ پ کو شک ہوتا ہے  تو اے ٹی ایم سے خود ہی باہر آ جائیں اور اس کے بعد پیسے نکالیں۔
 



Comments


Scroll to Top