Latest News

کیجریوال کی کامیابی کے پیچھے بیوی سنیتا کا ہاتھ،آج  یوم پیدائش پر دیں گے جیت کا تحفہ

کیجریوال کی کامیابی کے پیچھے بیوی سنیتا کا ہاتھ،آج  یوم پیدائش پر دیں گے جیت کا تحفہ

نئی دہلی:دہلی اسمبلی کی تمام 70 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی(آپ) ایک بار پھر بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وہیں انتخابی نتائج سے الگ آج کا دن کیجریوال کے لئے انتہائی خاص ہے۔ دراصل آج کیجریوال کی بیوی سنیتا کا یومِ پیدئش  بھی ہے۔کیجریوال آج اپنی بیوی کو ان کی سالگرہ پر جیت کا تحفہ دینے جا رہے ہیں۔
بیوی سنیتا نے اس بار وزیر اعلیٰ شوہر کے لئے خوب زور شور سے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا ۔ یہاں تک کہ کجریوال کے دونوں بچے بھی اس بار انتخابی تشہیر میں لگے رہے۔ 

PunjabKesari
دلچسپ ہے محبت کی کہانی
سیاست سے ہٹ کر بات کرے تو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی دنیا اور اپنے مخالفت کے درمیان میں بھلے ہی کیسی بھی تصویر ہو لیکن ان کی بیوی کی نظروں میں وہ ہیرو ہیں۔ سنیتا اورکیجریوال کی محبت کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ان کو اپنی محبت کا اظہار کرنے میں  کئی ماہ لگ گئے تھے۔ دہلی وزیر اعلیٰ نے بیوی سنیتا سے لو  میرج کی تھی۔

PunjabKesari
پرپوزکرنے میں لگائے مہینوں 
سنیتا کا خواب تھا کہ ان کا ہونے والا شوہر ایماندار ہونے کے ساتھ ہی ملک کی خدمت کو ترجیح دینے والا ہو۔ انڈین ریونیو سروس کا امتحان پاس کرنے کے بعد کیجریوال اور سنیتا ناگپور میں واقع نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں پہلی بار ملے۔آہستہ آہستہ دونوں کی نزدیکیاں بڑھتی گئیں اور پکی دوستی ہو گئی۔ ان کی دوستی محبت میں بدل گئی لیکن دونوں نے ہی ایک دوسرے کو پرپوز نہیں کیا۔ محبت کا اظہار کرنے میں کیجریوال کو قریب 4 ماہ لگ گئے۔ اس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ لیا۔

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ بننے تک کے سفر میں سنیتا کا بڑا ہاتھ 
 کیجریوال خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کا وزیر اعلیٰ تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ ان کی زندگی میں ہر کامیابی کے پیچھے بیوی سنیتا کا ہاتھ ہے۔ چاہے انا ہزارے کے ساتھ بھوک ہڑتال دھرنا ہو یا پھر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کی طرف سے لگائے  گئے  الزامات۔ ہر طرف  سے گھرے کیجریوال کو سنیتا نے کافی سپورٹ کیا ہے



Comments


Scroll to Top