Latest News

سی بی آئی کرے گی  دہلی حکومت کے کاموں کی جانچ!کیجریوال بولے- ہم ہر جانچ کے لئے تیار

سی بی آئی کرے گی  دہلی حکومت کے کاموں کی جانچ!کیجریوال بولے- ہم ہر جانچ کے لئے تیار

نیشنل ڈیسک: دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے  اپنی تشہیری مہم کا  آغاز کر دیا ہے۔ جہاں ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی(آپ) کے درمیان زبانی حملے تیز ہوگئے ، تو وہیں دوسری طرف  دہلی حکومت پر مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) کی جانچ کی تلوار لٹک گئی ہے ۔

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق  بھاجپا  کی جانب سے  جانچ کے لئے سی بی آئی پر دباؤ بنایا جارہا ہے ۔ اس پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ' ہم کسی بھی  طرح کی جانچ کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ کیجریوال نے  ٹویٹ کر لکھاکہ  ہم کسی بھی طرح کی جانچ کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ہمارے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ سی اے جی نے  اس کے آڈٹ کے بعد ہمارے کا  م کی سراہنا کی  ہے ۔سی بی آئی نے ہمیں کئی مواقع پر کلین چٹ دی ہے ۔ کسی بھی نئی جانچ کا سواگت ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ  جو عام زندگی جیتے ہیں ، وہ کسی بھی جانچ کے لئے  ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1209325229983428609
وہیں اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بھی  ٹویٹ کر لکھاکہ  ' تو انتظار کرتے ہیں ، خبر ہے کہ  انتخابات میں شکست کے خوف سے  بوکھلائی  بی جے پی  اب سی بی آئی کے ذریعے عام آدئی پارٹی  کو ہرانے کی سازش رچ رہی ہے ۔دہلی میں بچہ بچہ بول رہاہے  کہ  اس حکومت نے کام خوب کیا، کس کس کام کے پیچھے سی بی آئی لگاؤ گے۔

https://twitter.com/msisodia/status/1209327969610555393
بتادیں کہ اس سے پہلے  بھی کئی بار  سی بی آئی  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سمیت دہلی حکومت کے  دیگر وزراء  کے  خلاف جانچ کر چکی ہے ، جن میں زیادہ تر کو کلین چٹ بھی مل چکی ہے ۔ذرائع کی مانیں تو آئندہ اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے  عام آدمی پارٹی کی  تیاریوں پر منفی اثر ڈالنے  کیلئے اس طرح کی  جانچ پھر سے  کرائی جا سکتی ہے  ۔



Comments


Scroll to Top