National News

شاہ سے ملاقات کے بعد بولے کیجریوال - شاہین باغ پر نہیں ہوئی کوئی  بات

شاہ سے ملاقات کے بعد بولے کیجریوال - شاہین باغ پر نہیں ہوئی کوئی  بات

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے )کی مخالفت میں شاہین باغ میں چل رہے دھرنے مظاہرے کے معاملے پر کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کا مسلسل تیسری بار عہدہ سنبھالنے کے بعد کیجریوال کی بدھ کو شاہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

PunjabKesari
کیجریوال نے بعد میں ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا شاہ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ انہوں نے کہا خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں '' ہم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہلی کی ترقی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 

PunjabKesari
وزیر اعلیٰ نے شاہین باغ کے مظاہرے کو لے کر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ شاہ کے ساتھ اس مسئلے پر کوئی بات  نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا، '' دہلی حکومت کے وزرائ، محکمہ سربراہان اور سیکرٹری کے ساتھ آج میٹنگ ہوئی جس میں انتخابی مہم کے دوران 'آپ ' حکومت کی جانب سے  جاری کئے گئے ' گارنٹی  کارڈ' کو کس قسم سے عمل میں لایا جا سکتا ہے، اس پرتفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کے اندر گارنٹی کارڈکو کس طرح لاگو کیا جانا ہے، اس کا  منصوبہ تیار کرنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top