Latest News

کراڑی آگ : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مہلوکین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا کیا اعلان

کراڑی آگ : وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مہلوکین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا کیا اعلان

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کراڑی علاقے میں آگ لگنے کی واردات میں تین بچوں سمیت 9 لوگوں کے مارے جانے کی واردات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں رکھی جارہی ہے ۔ دہلی سرکار نے واردات میں مارے گئے لوگوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ یہ بیحد دکھ کی بات ہے ۔ آگ پر قابو پا لیا گیا (لیکن ) 9 لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا ۔ 

https://twitter.com/ArvindKejriwal/status/1209008421057335302
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوئی کسر نہیں رکھی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا تھا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچ بھی اٹھائے اور ان میں سے ہر ایک کو 1-1 لاکھ روپے دے گی ۔ دہلی محکمہ فائر بریگیڈ  نے بتایا کہ باہری دہلی کے کراڑی علاقے میں دیر رات تین منزلہ رہائش اور کمرشیل عمارت میں شدید آگ لگنے سے تین بچوں سمیت کم سے کم 9 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top